انتخابی قوانین اور ضابطہ اخلاق کا احترام کرتا ہوں: سراج الحق
الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو مردان کےعلاقےمیں ایک جلسے سےخطاب پرضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کانوٹس بھیجا تھا۔ الیکشن کمیشن نے صوبے میں تیس مئی کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں جاری کیے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ان کو نوٹس جاری کیا تھا ۔اور پچیس مئی کو الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہونے کا حکم جاری کیا تھا۔سراج الحق کی جانب سے الیکشن کمیشن کو تحریری جواب بھجوایا گیا ہے ۔جس میں کہا گیا ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق اور قوانین کا احترام کرتے ہیں ،انہوں نے تیس مئی تک تمام جلسوں کا شیڈول معطل کر دیا ہے