قومی کرکٹرز کو فٹنس مسائل پر قابو پانا ہوگا تاکہ وہ ہر قسم کی ٹیم کا مقابلہ کرسکیں: عمران خان
عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ دیکھنےکے لئے اسلام آباد سے قذافی سٹیڈیم لاہور پہنچے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک اور جہانگیرترین بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز کو فٹنس مسائل پر قابو پانا ہوگا تاکہ وہ ہر قسم کی ٹیم کا مقابلہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کے لئے ڈومیسٹک میچز بہت اہمیت رکھتے ہیں، اس لئے پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانا ہوگی۔ اس سے قبل لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند عمل ہے،،،امید ہے کہ آئندہ بھی ٹیمیں پاکستان کا رخ کرتی رہیں گی۔