سندھ ہائیکورٹ: ماڈل ایان علی کا نام ECL سے نہ نکالنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ۔

جسٹس احمد علی ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ایان علی کی درخواست پر سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں مزید شواہد سامنے آئے ہیں، ایان علی کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ کیس میں قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ عدالتی احکامات پر ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا جسے دوبارہ شامل کیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دو گھنٹے میں نام دوبارہ کیسے شامل کردیا گیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ایان علی کا نام محکمہ داخلہ کے حکم پر شامل کیا گیا تھا۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین کا مؤقف سننے کے بعد ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق توہین کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔