ملک میں گرمی کی شدت دن بدن اضافہ جاری۔
ملک میں گرمی کی شدت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، محمکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ بالائی فاٹا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا، جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔