ہم سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئےتمام صلاحیتیں بروئےکارلائینگے،ہمیں وطن کے دفاع کیلئے بھرپورکردارادا کرنا ہوگا:نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ
لاہور میں پاکستان نیوی وار کالج کے چھیالیس ویں سٹاف کورس کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کئی خطرات کا سامنا ہے، خطے میں چیلنجزسے نمٹنے کے لیےمضبوط نیوی کی ضرورت ہے، سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئےتمام صلاحیتیں بروئےکارلائینگے، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے،،ہمیں وطن کے دفاع کیلئے بھرپورکردارادا کرنا ہوگا۔سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے،،، انہوں نے کہا کہ نیول کورسز میں مختلف ممالک کے کیڈٹس نے شرکت کی، وہ کورس میں شرکت کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،،، کورس کی تکمیل سے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا