پاک فضائیہ نے تمام فارورڈ ائیر بیسز آپریشنل کر دیئے
بھارت کی جانب سے بار بار سرحدی حدود کی خلاف ورزی ، اور گیدر بھبھکیوں کے بعد پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دے دیدیا گیا، صرف باتیں کرنے والے بھارتی ائیر چیف نے دھمکیاں دیں تو پاک فضائیہ نے عملی طور پر اس کا جواب بھی دیدیا ، فضائیہ کی اہم مشقیں شروع کر دی گئیں، ایئر چیف مارشل سہیل امان نے خود فارورڈ آپریشن ایئربیس کا دورہ کیا اور فضائیہ کی آپریشنل مشقوں میں حصہ لیا ، سہیل امان نے جنگی طیارہ میراج خود اڑایا ،، جبکہ شاہینوں کے جنگی طیاروں نے سیاچن کے قریب پروازیں کیں ،، پاک فضائیہ کے تمام فارورڈ ایئر بیس آپریشنل کردیئے گئے،، جبکہ طیاروں کی جانب سے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا گیا بھارت کی جانب سے گزشتہ کئی روز کی ایک کے بعد ایک جھوٹا دعویٰ کر کے خطے کا امن تباہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ،، تاہم پاکستان کی جانب سے تمام تر الزامات کو مسترد کر کے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا گیا ہے ،،