فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید دو دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
معصوم لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں پر زمین تنگ،، فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید دوخطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ،،،اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پھانسی پانے والے دہشتگروں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا جو آرمی پبلک سکول پر حملے، معصوم شہریوں کے قتل، سیکیورٹی فورسز اور قاٰنون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت دہشتگردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق پھانسی پانے والا دہشتگرد عطاء اللہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا،،، جو آرمڈ فورسز پر حملوں میں ملوث تھا،،دہشتگرد سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا،،، پھانسی پانے والے دہشتگرد تاج محمد کا تعلق بھی تحریک طالبان پاکستان سے تھا،،، جو خودکش حملہ آووروں کو سہولت کاری فراہم کرتا تھا،،، پھانسی پانے والا دہشتگرد آرمی پبلک سکول پر حملوں میں ملوث تھا آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں دہشتگردوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوا، مجرموں نے ٹرائل کورٹ کے علاوہ مجسٹریٹ کے روبرو بھی اپنے جرائم کا اعتراف کیا جس کے بعد انہیں سزا دی گئی