مانچسٹر دھماکے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے نیا فول پروف سیکورٹی پلان بنالیا
مانچسٹردھماکے کے بعد دہشت گردی کی نئی لہر دوڑ گئی ہے،، جس کے باعث آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی سیکورٹی بھی بڑھا دی،، آئی سی سی نے انگلش کرکٹ بورڈ کے فول پروف پلان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےویمنز ورلڈ کپ کے لئے خصوصی ہدایات بھی جاری کردیں۔ ایک جاری بیان میں کہا گیا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے،، انگلش حکومت اور بورڈ سے مکمل رابطے میں ہیں،، بیان میں مانچسٹر دھماکے میں ہلاک افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا بھی اظہارکیا گیا۔