مجھ پر کوئی الزامات نہیں،نیب نے معلومات کے لیے بلایا تھا پارٹی بنانے کے لیے آصف زرداری سمیت کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں, چیئرمین پاک سر زمین مصطفی کمال
پاک سر زمین کے چیئرمین مصطفی کمال مزار عبداللہ شاہ غازی کے قریب سٹالز کی زمین فروخت کرنے کے کیس میں بیان قلمبند کرانے نیب کے دفتر گئے ، پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفے کمال کا کہنا تھا کہ نیب نے ملزم نہیں گواہ کے طور پر طلب کیا،جب تک بانی ایم کیو ایم کے ساتھ تھا نیب کا کوئی مقدمہ نہیں بنا ، اب گیارہ سال پرانے مقدمے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا گیا, مصطفے کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کے بنیادی حقوق مانگنا شروع کیے تو سیکورٹی ختم کردی گئی چوبیس اپریل کو دھرنا ختم کیا تو نیب کا لیٹر آگیا پی ایس پی کہ سولہ نکات فساد کی جڑ ہیں، کراچی کی تباہی میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی برابر کی شریک ہے, ان کا کہنا تھا کہ اپنے سولہ نکات سے پیچھے نہیں ہٹوں گا کسی سے ڈیل نہیں کرنی مجھے زرداری سمیت کسی سے پارٹی بنانے کے لیے سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت نہیں