اعلامیہ کے مطابق قونصل جنرل عائشہ فاروقی کی ڈاکٹرعافیہ صدیقی سےجیل میں ہونے والی ملاقات دو گھنٹےتک جاری رہی،قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ سےمتعلق افواہیں بےبنیاد ہیں،واضح رہے کہ قونصل جنرل عائشہ فاروقی کی چودہ ماہ میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے یہ چوتھی ملاقات ہے۔ کچھ روز سے ڈاکٹر عافیہ کے انتقال سے متعلق افواہین سرگرم تھیں جس کے بعد پاکستان قونصل جنرل نے عافیہ صدیقی کی خیریت دریافت کرنے کیلئے ان سے رابطہ کیا ۔
پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ٹیکساس کی جیل میں ملاقات کی
May 24, 2018 | 06:42