امریکی عدالت کے جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کسی کو بلاک کرنے کو غیر قانونی قرار دے دیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے سات افراد کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بلاک کیا تھا، جج نومی رائس بُچوالڈ نے ریماکس دئیے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی آئین کی خلاف ورزی کی ہے، بطور صدر ہر کسی کو ٹرمپ کے ٹویٹ دیکھنے کا حق حاصل ہے، کسی بھی پبلک فورم پر ٹرمپ کسی کو بے دخل نہیں کر سکتے، جج نے یہ بھی کہا کہ مخالفانہ سیاسی تنقید ہر کسی کا حق ہے اور امریکی صدر کسی کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں کر سکتے، بلکہ کوئی بھی سرکاری عہدیدار ایسا نہیں کر سکتا،، یہ مقدمہ کولمبیا یونیورسٹی کے نائٹ فرسٹ امنڈمنٹ انسٹی ٹیوٹ سمیت سات افراد کی جانب سے جولائی دوہزارسترہ میں دائر کیا گیا تھا،