عالمی طاقتوں سے جوہری سمجھوتے کو برقرار رکھنے کے لیے سات شرائط بھی پیش کردیں: خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے عالمی طاقتوں سے طے شدہ جوہری سمجھوتے کو برقرار رکھنے کے لیے سات شرائط پیش کردیں،، انھوں نے ایک کڑی شرط عائد کی کہ یورپی ممالک ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے کوئی نئے مذاکرات نہیں کریں گے
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ کی کسی دھمکی سے ڈرنے والے نہیں،، نہ ہی کسی پابندی کو ماننے والے ہیں،، ڈونلڈ ٹرمپ کا نام جلد ہی تاریخ سے مٹ جائے گا ،، عالمی طاقتیں امریکہ کو ٹھکرا دیں،،