بلیوپاسپورٹ کے اجراکی منظوری، حکومت نے2قوانین منظورکرالیے جوسوالیہ نشان بن چکے ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے موجودہ اور سابق اراکین پارلیمنٹ اور ان کی اہلیہ کو سہولت اورمراعات دینے کیلیے فنانس ایکٹ 2018کے تحت 2قوانین منظورکرالیے جوسوالیہ نشان بن چکے ہیں۔قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے فنانس ایکٹ 2018کے تحت اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور الاؤنس ایکٹ1974اورچیئرمین اور اسپیکرکی تنخواہ ، الاؤنس اور مراعات ایکٹ1975 میں ترامیم کی منظوری دیدی، دونوں قوانین کی قومی اسمبلی اور سینیٹ سے الگ الگ منظوری دی جاچکی ہے ان دونوں قوانین پرمنی بل کی تشریح کااطلاق نہیں ہوگا۔ممبرزآف پارلیمنٹ ایکٹ 1974میں ترمیم کے تحت اراکین پارلیمنٹ تمام ملکی ایئرلائنزکے ذریعے مفت سفر کرسکیں گے پہلے یہ سہولت صرف پی آئی اے سے سفرپر حاصل تھی۔ ہررکن پارلیمنٹ کو اندرون ملک فضائی سفرپر 3لاکھ کے مفت ٹکٹ کی سہولت حاصل ہوگی۔