مزاحیہ فن اداکاری کے ذریعے فلم بینوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے نامور اداکار رنگیلا کی تیرویں برسی آج منائی جارہی ہے
رنگیلا یکم جنوری انیس سو سینتیس کو افغانستان میں پیدا ہوئے،ذریعہ معاش کی خاطر انہوں نے مصوری سیکھ،،اور پینٹر کی حیثیت سے فلمی سائن بورڈ تیار کرنے لگے،انہوں نے فلموں میں بطور اداکار کام کا آغاز پنجابی فلم "جٹی" سے کیا انہوں نے پہلی فلم "دیا اور طوفان" ڈائریکٹ کی،رنگیلا کی پروڈیوس کی گئی فلموں کو بہت پسند کیا گیاان کی فلمیں منجھی کتھے ڈھاواں ، ہتھ جوڑی ، جگری یار ، سنگ دل ، پگڑی سنبھال جٹا، دوستی بھی زبردست مقبول ہوئیں رنگیلا نےمزاحیہ اور سنجیدہ کرداروں پر مبنی چھ سو پچاس سے زائد فلموں میں کام کیا اور ان کی منفرد اداکاری کے اعتراف میں انہیں نگار ایوارڈ سمیت دیگر کئی اعزازات سے نوازا گیا۔ محمد سعید خان عرف رنگیلا 24 مئی 2005 کو گردوں کے مرض کے باعث جہان فانی سے کوچ کر گئے