چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ستائیس مئی کو کراچی کا دورہ کریں گے۔
تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم کے تحت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ستائیس مئی کو کراچی کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان ملیر میں پارٹی کے رکنیت سازی کیمپ کا دورہ کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کراچی میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور پارٹی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ عمران خان امریکا میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر تعزیت کے لئے جائیں گے۔ عمران خان شوکت خانم اسپتال کے فنڈ ریزنگ ڈنر میں شرکت کریں گے۔