صلاحیتو ں بروئے کار لاتے ہوئے سیریز میں کامیابی حاصل کرینگے: سرفراز
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میزبان انگلش ٹیم ہوم گراؤنڈز پر مضبوط اور اس کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات بھی حاصل ہیں،،،صرف چار کھلاڑی محمد عامر، اظہر علی، اسد شفیق اور وہ خود اس سے پہلے یہاں ٹیسٹ کھیلے ہیں،،،اچھی اور مثبت کرکٹ کھیل کر یہاں سے واپس جانا چاہیں گے،امام الحق نے مشکل حالات میں اچھی اننگز کھیلی،اظہر علی،اسد شفیق اور مجھے بھی بیٹنگ کا بوجھ اٹھانا ہے۔سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں سے کہا کہ انگلش بولرز کی تجربہ کاری کو سرپر سوار کرنے کے بجائے بے خوف ہوکر کھیلیں،یاسر شاہ کی کمی پوری کرنے کیلیے شاداب خان کیساتھ پیسر فہیم اشرف کی صورت میں پانچواں بولر بھی میسر ہوگا،امید ہے میزبان ٹیم کو دباؤ میں لانے میں کامیاب ہوجائیں گے،سرفرازاحمد نے کہا کہ شکست کا کڑوا گھونٹ بھی ہمیں پینا پڑسکتا ہے جو کھیل کا حصہ ہے،،،البتہ بطور کپتان خواہش ہے ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے