عمران خان نے منزل پرپہنچنے سے پہلے ہی ہر جماعت کا کچرا پارٹی میں ڈال لیا
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پارٹی چھوڑنے والوں پر تنقید کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا،،، سعد رفیق نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے ان دغابازوں کو سبق سکھانے کی کوٸی شعوری اور منظم کوشش نہیں کی، عمران خان نے منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی اُسے کھو دیا، انہوں نے ہر جماعت کا کچرا پی ٹی آئی میں ڈال لیا،یہی کچرا تحریک انصاف کے ٹکٹ لے گا اور پارٹی کا یوتھ انکے الیکشن کا ایندھن ہو گا، تبدیلی کے دشمن یہ گھِسے پٹے رنگ برنگے لوٹے عمران کو تگنی کا ناچ نچائیں گے، سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اقتدار کا سارا عرصہ مزے سے ساتھ رہے،کبھی اختلاف کیا نہ ٹوکنے کی جرأت کی- ذرا سی آندھی آتی دیکھی تو اصولی اختلاف کے بہانے سائیڈ بدل لی، بدلتے موسموں کے ساتھ سیاسی وابستگیاں بدلنے والے بے وفائی اور بے شرمی کے عادی ہیں- سیاسی جماعتوں نے ان دغابازوں کو سبق سکھانے کی کوئی شعوری اور منظم کوشش نہیں کی، اس بار یہ عادی لوٹے مڈل کلاس کارکنان کے ہاتھوں شکست سے چکنا چوُر ھونگے۔