پاکستان امن پسند ملک ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے باہمی تعلقات کا خواہاں ہے:سربراہ پاک بحریہ
پاکستان نیوی وارکالج لاہورمیں سینتالیس ویں پی این اسٹاف کورس کے کانووکیشن کا انعقادکیا گیا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانووکیشن کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے،کانووکیشن میں پاک بحریہ کے چوالیس جبکہ پاک آرمی اور پاک فضائیہ کے چار چار آفیسرز نے ماسٹراِن وار سٹڈیز کی ڈگریاں حاصل کیں،گریجویٹنگ آفیسرز میں سولہ دوست ممالک کے اٹھائیس غیرملکی آفیسرز بھی شامل تھے،نیول چیف نے ڈگری حاصل کرنے والے گریجویٹنگ آفیسرز کو مبارک باد دی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئےایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ گریجویٹنگ آفیسرز راست رویے اور انتھک محنت کو اپنا شعار بنائیں،تیزی سے بدلتی ہوئی میری ٹائم صورت حال اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے جنگی ہیئت بدل دی ہے،پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے باہمی تعلقات کا خواہاں ہے،مسلم ممالک کو باہمی اتحاد و یگانگت سے اپنے مسائل حل کرنا چاہیئں