پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز آج سے لارڈز میں ہوگا۔
انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے کپتان سرفرازاحمد کی خدمات میسر ہیں،پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فہیم اشرف کا توآئرلینڈ کیخلاف ڈیبیو ہوا، بابر اعظم، شاداب خان، حارث سہیل، محمد عباس اور موقع ملا تو حسن علی پہلی بار اس تاریخی میدان پر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے،فٹنس پر شکوک کے باوجود محمد عامر پیس اور سوئنگ کے امتزاج سے بیٹسمینوں کیلیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔
محمد عباس آئرلینڈ کیخلاف میچ میں اپنی افادیت ثابت کرچکے،حسن علی یا راحت علی میں سے جوبھی کھیلا اس سے اچھی سپورٹ کی توقعات ہونگی، فہیم اشرف اضافی پیسر کی ضرورت پوری کرنے کیساتھ پر اعتماد بیٹنگ بھی کرلیتے ہیں جبکہ شاداب خان حیران کن کارکردگی پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،سرفراز احمد کی ناقص فارم ٹیم کیلئے اچھی خبر نہیں ہے، نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل گرین شرٹس انگلش ٹیم کے خلاف جیت کیلئے پرعزم ہیں۔