باستمی چاول کی برآمدات میں 4.85 فیصد اضافہ
اپریل 2018 کے دوران باستمی چاول کی قومی برآمدات میں 4.85 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ادارہ برائے شماریارت پاکستان(پی بی ایس)کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2018 کے دوران باستمی چاول کی برآمدات کا حجم 57.3 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اپریل 2017 کے دوران باستمی چاول کی برآمدات کا حجم 54.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح اپریل 2017 کے مقابلہ میں اپریل 2018 کے دوران باستمی چاول کی ملکی برآمدات میں 2.6 ملین ڈالر یعنی 4.85 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔