نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف احتجاج
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیویارک میں احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے انکے خلاف گانے گائے اور گھنٹیاں بجائیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق مظاہرین مین ہٹن کے علاقے میں ایک ہوٹل کے باہر جہاں صدر ٹرمپ ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کر رہے تھے، احتجاج کیلئے جمع ہوئے، مظاہرین نے انکے خلاف گانے گائے اور گھنٹیاں بجائیں ، انہوں نے نعرے لگائے کہ انہیں ایک صدر چاہئے نہ کہ برا ٹویٹ کرنے والا شخص۔ مظاہرین نے انہیں جھوٹا، چور اور سب سے بڑا شکاری قرار دیا۔ مظاہرے میں شامل ایک شخص نے کہا ٹرمپ نے صدر کے عہدے کو داغدار کر دیا ۔