مریم نواز کے بیان ریکارڈ کرانے پرنواز شریف نے شدید ردعمل
احتساب عدالت میں مریم نواز کے بیان ریکارڈ کرانے پر سابق وزیراعظم شدید برہم دکھائی دیئے، ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک باپ کے سامنے بیٹی مقدمہ بھگت رہی ہے،جس کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں اس کیس سے،یہ نوبت بھی آنی تھی کہ بیٹیوں کو مقدمات میں گھسیٹا جا رہا ہے،جس زمانے کا یہ کیس بھگت رہے ہیں اس وقت مریم کا سیاست سے دور دورتک تعلق نہیں،نوازشریف نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے یہ روایت قائم کی ہے یہ سودا انکو بھی مہنگا پڑےگا،اوچھی قسم کی روایات قائم کی جا رہی ہے۔۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ اس طرح گھسیٹ کر کٹہرے میں لا کھڑا کرنا اس سے زیادہ قابل مذمت اور کیا ہو سکتا ہے، ایسے راستے نہ چنیں جہاں سے کسی کی واپسی ممکن نہ ہو،میں تو اس امتحان سے بھی گزر جاؤں گا،اس روش سے جو نتیجہ نکلے گا وہ سب کو بھگتنا ہو گا،نوازشریف نے کہا جنہوں نے میرے خلاف یہ مہم چلائی ان سے پوچھیں وہ کیا چاہتے ہیں، ملک کی خدمت کرنے والے کے خلاف یہ سلوک ہوتا ہے،گلف اسٹیل سے متعلق مریم سے پوچھ رہے ہیں وہ اس وقت ایک سال کی تھی۔