بارسلونا میں رانا قیصر اکرم کی طرف سے پرتکلف افطار ڈنر, پاکستانی کمیونٹی نمائیندوں کی بھرپور شرکت
بارسلونا کے مشہور حویلی ریسٹونٹ پر ایک پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام رانا قیصر اکرم صراف نے کیا۔ جس مین بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائیندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس افطار ڈنر میں پاکستان سے معروف صحافی و اینکر امیر عباس. پیرس سے صاحبزادہ عتیق الرحمن ایڈوائزر اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ، علی اشفاق اور معروف بزنس مین فرانس چوھدری آصف نے بھی شرکت کی۔ بارسلونا بھر کی اہم سیاسی سماجی بزنس مین شخصیات اور معززین کی بھرپور شرکت نے اس افطار ڈنر کو کمیونٹی کا اکٹھ بنادیا۔ اس افطار ڈنر کے آرگنائزر رانا نوید اکرم صراف ، حافظ عبدالرزاق صادق. رضوان کاظمی تھے پروقار افطار پارٹی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری عبدالرحمن چوہدری نے حاصل کی سیٹچ سیکریٹری کے فرائض حافظ عبدالرزاق صادق نے بخوبی انداز میں سر انجام دے فرانس سے آئے ہوئے مہمان سینئر صحافی اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے ایڈوائزر صاحبزادہ عتیق الرحمن نے اپنے منفرد انداز میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے معززین بارسلونا سپین کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا محمد اقبال چوہدری نے حاظرین محفل کے لیے دعائے خیر فرمائی