ایک منی لانڈرر وزیر اعظم کو ہٹایا، انہیں شرم و حیا کا طعنہ مارنے والا آج ایوان میں نہیں ہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
فاٹا کے خیبرپختونخواسے انضمام کے لیے اکتیسویں آئینی ترمیم کا بل منظور ہونے پر عمران خان نے کہا کہ،، وہ عوامی نمائندے ہیں جن کا کام عوام کے مفاد کی بات کرنا ہے،، انہوں نے منی لانڈرنگ کا پوچھ کر کون سا غلط کام کیا،، انہیں فخر ہے کہ ان کی جدو جہد کے نتیجے میں ایک وزیر اعظم کو منی لانڈرنگ میں ہٹایا گیا۔تین سال پہلے شرم و حیا دلانے والے خواجہ آصف کو عمران خان نے کچھ ان الفاظ میں یاد کیا ۔
امپائر کی انگلی کا شور اٹھا تو کپتان نے واضح کردیا کہ ان کا امپائراللہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ،، فاٹا بل منظور نہ کیا جاتا تو بہت انتشار پھیلتا،، فاٹا کے انضمام میں خطرات ہیں کوئی اسے آسان کام نہ سمجھے ، ، مخالفین کمزوریاں اچھالیں گے ،، فاٹا بل منظور کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ہے