تحریک انصاف اورایم کیوایم کا فاٹا بل کی منظوری کا خیرمقدم
پارلیمنٹ لاجزمیں فاروق ستارسے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگومیں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگرنگران وزیراعظم کے لیے پارلیمانی کمیٹی میں فیصلہ آیا توپی ٹی آئی اورایم کیوایم کو مشاورت کرنی چاہیے،چاہتے ہیں نگران وزیراعظم ایسی شخصیت ہوجوشفاف انتخابات کرانے کی صلاحیت رکھتا ہو,شاہ محمود قریشی نے فاٹا بل کی حمایت کرنے پرایم کیوایم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اورحکومت نے مل کرتکمیل پاکستان کی طرف قدم اٹھایا ہے,اس موقع پرفاروق ستار نے کہا کہ ہم کسی سے پاکستانی ہونے کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہتے،امید ہے فاٹا جلد قومی دھارے میں شامل ہوگا,فاروق ستارنے مزید کہا کہ بلدیاتی ادارے کراچی میں بے وسیلہ ہیں،سندھ میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔