تحریک انصاف کی ایک اوراہم کامیابی، نواب آف بہاولپور صلاح الدین عباسی ساتھیوں سمیت عمران خان کے قافلے میں شامل
نواب آف بہاولپورصلاح الدین عباسی نے تحریک انصاف کی کشتی میں سوار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔نواب آف بہاولپورصلاح الدین عباسی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ملاقات سینئرمرکزی رہنما جہانگیرترین کی رہائشگاہ پرہوئی۔ملاقات میں صلاح الدین عباسی نے اپنے صاحبزادے بلاول عباسی سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے پارٹی میں شمولیت پرنواب صاحب اوران کے ساتھیوں کا خیرمقدم کیا۔اس سے قبل نواب آف بہاولپورنے جہانگیرترین سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی تھی