ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی، اسٹاک مارکیٹ تیز، سونا بھی نیچے آگیا

کراچی: مسلسل دوسرے دن ڈالر سستا ، اسٹاک مارکیٹ اور اوپر ، سونے کی قیمت میں بھی کمی ، ڈالر اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک دونوں میں 50 پیسے سستا ہوگیا۔ڈالر اوپن مارکیٹ میں 152 روپے 50 پیسے اور انٹر بینک میں 151 روپے 45 پیسے کا ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے 100 انڈیکس میں دو دن میں تاریخ ساز 2100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، آج کاروباری دن 944 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35 ہزار 581 پوائنٹس پر بند ہوا۔