کابل، طالبان کے زیر قبضہ امریکی گاڑی کو افغان فوج نے راکٹ حملے میں تباہ کردیا، 8 افراد ہلاک
طالبان کی جانب سے قبضہ کی گئی امریکی گاڑی پر افغان فوج نے راکٹ داغے جس کے نتیجے میں چار جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ راکٹ لگنے سے 2 افغان فوجی اور 2 شہری بھی ہلاک ہوئے، دوسری گاڑیوں میں سوار متعدد طالبان زخمی بھی ہوئے۔ طالبان ترجمان نے زیر تسلط امریکی وین کے افغان فوج کے راکٹ حملے میں تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے طالبان جنگجو نہیں بلکہ 2 افغان فوجی اور دو شہری تھے۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان جنگجوؤں نے ایک امریکی گاڑی کو چرا لیا تھا، افغان فوج نے طالبان کا تعاقب کرتے ہوئے امریکی گاڑی پر راکٹ داغے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 جنگجو ہلاک ہوگئے۔