پاکستان کی بھارت کیساتھ کشمیر سمیت تمام دیرینہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی خواہش
اطلاعات اورنشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام دیرینہ مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ مذاکراتی عمل کی خواہش کااظہارکیاہے۔ انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگربھارت امن کے لئے ایک قدم بڑھاتاہے تو پاکستان دوقدم آگے بڑھے گا۔ معاون خصوصی نے کہاکہ پاکستان امن پسند قوم ہے تاہم اسے ہماری کمزوری نہیں سمجھناچاہیے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم نریندرمودی کے مینڈیٹ کااحترام کرتے ہیں اور تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے ان کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ نریندرمودی کو خطے میں امن کے لئے اپنی انتہاپسندانہ سوچ کو بدلناہوگا۔