امریکہ میں پاکستانی سفیر نے پاکستان میں کسی بھی دہشتگردگروپ کی موجودگی کومسترد کردیا
امریکہ میں پاکستان کے سفیراسدمجیدخان نے پاکستان میں کسی بھی دہشت گردگروپ کی موجودگی کومسترد کردیاہے۔ اسدمجیدخان نے ''دہی ہنٹ''کے ہفتہ وارپروگرام میں ایک انٹرویو میں کہاکہ پاک افغان سرحد کے قریبی قبائلی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کردیاگیاہے اور وہاں اب دہشتگردوں کاکوئی منظم گروپ موجودنہیں ہے۔ اسدمجیدنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سمیت پوری پاکستانی قیادت نے اس بات کاعزم کررکھاہے کہ ملکی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیاجائے گا۔