پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2135 پوائنٹس کا اضافہ ایک نیا ریکارڈ ہے، فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایک دہائی بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2135 پوائنٹس کا اضافہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ گزشتہ دو دن میں حصص کے کاروبار میں یہ سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت دور نہیں جب ملکی معیشت مستحکم اور قوم خوشحال ہو گی۔