ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرینگے
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف جو اسلام آباد میں ہیں آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دفترِ خارجہ اسلام آباد میں ملاقات کرینگے۔ ملاقات کے دوران ،دونوں فریقین دوطرفہ تعلقات ، سرحد پر سیکیورٹی مسائل اور امریکہ، ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرینگے۔ ایران کے وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔