وکیل کی سزا کے خلاف پنجاب بار کونسل کی ہڑتال
سول جج کو کرسی مار کر زخمی کرنے والے وکیل کی سزا کیخلاف پنجاب بار کونسل نے آج ہڑتال پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول جج کو کرسی مار کر زخمی کرنے والے وکیل کی سزا کیخلاف وکلاء برادری اختلافات کا شکار ہوگئی۔پنجاب بار کونسل نے آج ہڑتال کا اعلان کردیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے ہڑتال سے لاتعلقی ظاہر کردی ہے۔ صدرلاہورہائیکورٹ بار کا کہنا ہے کہ سائلین کی مشکلات کےسبب ہڑتال نہ کرنےکافیصلہ کیا جبکہ صدر لاہور بار کونسل راناانتظارایڈوکیٹ نے پنجاب بارکونسل کی جانب سےہڑتال جاری رہنےکا اعلان کیا ہے۔ ملتان میں پنجاب بار کونسل کی جانب سے وکیل کو دی جانے والی سزا کے خلاف سٹرکٹ کورٹ کے وکلاء آج ہڑتال کر رہے ہیں۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ناظم خان نے کہا کہ وکیل کو حقائق کے خلاف دی جانے والی سزا کی مذمت کرتے ہیں ایڈوکیٹ عمران منج کو دی جانے والی سزا منسوخ کی جائے