نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کر کے آئس ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے ایک کلو تین سو اسی گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی ہے۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق ملزم ثاقب اٹک کا رہائشی ہے ۔ ملزم نے آئس ہیروئن گرین ٹی کے پیکٹس میں چھپا رکھی تھی۔ گرفتار ملزم کو تفتیس کے لیے اے این ایف سیل منتقل کر دیا گیا ہے