پاکستان اورافغانستان کے درمیان وارم اپ میچ آج کھیلا جائے گا
لندن : ورلڈکپ 2019 کے لیے پاکستان کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، قومی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ آج افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ورلڈکپ وارم اپ میچ آج برسٹل میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز برسٹل میں مسلسل دوسرے روز ٹریننگ کی، فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا۔ پاکستانی ٹیم 26 مئی کو بنگلہ دیش کے خلاف ایک اور وارم اپ میچ کھیلے گی جس کے بعد میگا ایونٹ میں اس کا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوگا۔