ایران امریکہ تنازع خطے کیلئے خطرناک ثابت ہو گا۔ اومان
اومان نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ تنازع اگر لڑائی میں بدل گیا تو یہ پورے خطے کے لئے خطرناک ثابت ہوگا۔اومانی وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا تنازعہ کوئی نئی بات نہیں تاہم موجودہ امریکی پالیسی کا مقصد ایران پر معاشی دبائو بڑھانا ہے۔انہوں ںے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ دونوں فریقین کو موجودہ خطرناک حالات سے آگاہ ہیں تاہم عالمی برادری اور خطے کے اہم ممالک انھیں مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔یوسف بن علوی نے اپنے حالیہ دورہ ایران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ خطے صورتحال کے تناظر میں بہت اہم تھا۔