بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کوروناوائرس کی وباء کی آڑ میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی مہم جوئی کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ آج صبح ملتان میں عید کی نماز ادا کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور ضبط وتحمل کی اسکی پالیسی کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کوروناوائرس کی وباء کی آڑ میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں اور بھارت میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے ساتھ بھارتی حکومت کے غیر انسانی رویے کا نوٹس لینا چاہیے۔