کھیت سے منڈی تک سڑکیں بننے سے کاشتکاروں کو آسانی ہو گی۔وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ نارووال: نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت 3 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا نارووال کے مضامات میں 17کلو میٹر طویل سڑکیں 23 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائیں گی- کھیت سے منڈی تک سڑکیں بننے سے کاشتکاروں کو آسانی ہو گی۔ شریف چوک تا میدیاں چوک براستہ شاہ پور سوا 5کلو میٹر طویل رابطہ سڑک بنائی جائے گی - علاقے کے عوام کی سہولت کے لئے شریف چوک تامیداں چوک تک رابطہ سڑک 6 کروڑ74لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگی۔ گھمرولا تا لیسرکلاں ساڑھے 6کلو میٹر سڑک بنے گی گھمر والا تا لیسر کلاں سڑک 9کروڑ12لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگی- رابعہ موڑتاجام وال تک 5.1کلو میٹر طویل سوا 7کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر ہوگی - وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت نارووال میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی