وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، پاک چین تعلقات، سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال
پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں حکومت کے معاہدے کو انتہائی ترجیح دینے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے تیزی سے مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے چین کی قیادت کو سراہا اور صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم Li Keiang کیلئے گرمجوشی پر مبنی جذبات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے ہرآزمائش پر پوری اترنے والی سدابہار سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری پر زور دیتے ہوئے پاکستان چین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے مضبوط عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری، سفارتی تعلقات کے ستربرس مکمل ہونے، ویکسین کے بارے تعاون اور اعلیٰ سطح پر دوطرفہ تبادلوں سمیت دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی۔چین کے سفیر نے صدر شی جن پنگ کی طرف سے وزیراعظم کی اس سال جولائی میں ہونے والے چین کی کمیونسٹ پارٹی امور عالمی سیاسی جماعتوں کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔وزیراعظم نے اس آن لائن اجلاس میں شرکت کی دعوت کو بخوشی قبول کر لیا۔