اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطابندیال کو امریکی ٹائم میگزین کے 2022 کے بااثرترین افراد میں شامل کرلیا گیا ہے۔ میگزین کے 100 بااثرترین افراد کی فہرست کے لیے چیف جسٹس عمر عطابندیال کی پروفائل معروف قانون دان اعتزاز احسن نے تحریر کی اور انہیں لیڈرز کی کیٹگری میں رکھا گیا۔پروفائل میں لکھا گیا کہ جسٹس عمر عطابندیال کو ان کی ذاتی دیانت داری کی وجہ سے احترام سے جانا جاتا ہے اور وہ کولمبیا اور کیمبرج سے فارغ التحصیل قانون دان ہیں اور وہ نہ صرف انصاف فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ ایسا کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ملک کے معروف قانون دان نے چیف جسٹس کی پروفائل ملک کی سیاسی صورت حال کے پس منظر میں بیان کی گئی ہے، جہاں وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا لیکن سپریم کورٹ کا کردار بھی اس معاملے پر اہم رہا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ میں ملک میں آئینی اور سیاسی بحران کو ٹال دیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں شامل
May 24, 2022 | 00:21