ابوظہبی: ہوٹل میں سلنڈر دھماکا، 2افراد جاں بحق، 120 زخمی

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے ایک ریستوران میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 120زخمی ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق امارتی پولیس نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے 64 معمولی زخمی ہیں اور 56 کو معتدل چوٹیں آئی ہیں، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سلنڈر دھماکے سے متعدد دکانوں اور قریبی 6 عمارتوں کے بیرونی حصے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دفاع نے حفظ ماتقدم کے طور پر 4 رہائشی عمارتوں کو خالی کرالیا ہے، دھماکے کے بعد لگنے والی آگ بجھانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔