ریاست کو ‘خونی انقلاب’ کی دھمکیاں دینے والوں نے آج سے اپنے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ۔مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ریاست کو دھمکیاں دینے والوں نے آج سے اپنے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج فتنے کی کُرسی کی لالچ کی وجہ سے ایک ماں کا لختِ جگر اس سے الگ ہوگیا اور پاکستان کا بیٹا بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔
آج فتنے کی کُرسی کی لالچ کی وجہ سے ایک ماں کا لختِ جگر اس سے الگ ہوگیا اور پاکستان کا بیٹا بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔کئی دنوں سے ریاست کو 'خونی انقلاب' کی دھمکیاں دینے والوں نے آج سے اپنے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔قوم کے محافظوں پر گولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں pic.twitter.com/HLcnDIvoi4
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 24, 2022
انہوں نے کہا کہ کئی دنوں سے ریاست کو ‘خونی انقلاب’ کی دھمکیاں دینے والوں نے آج سے اپنے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ہے، قوم کے محافظوں پر گولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔