پولیس کا ذلفی بخاری کی رہائش گاہ پر چھاپہ

اسلام آباد: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق چھاپےکے وقت ذلفی بخاری گھر پر موجود نہیں تھے جس کے باعث وہ گرفتار نہ ہوسکے۔پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ذلفی بخاری کل اٹک سے ریلی کی قیادت کریں گے۔