راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کردی گئی

میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بس سروس راولپنڈی اور اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر بند کی گئی ہے۔ سروس انتظامیہ نے کہا کہ میٹرو بس سروس ممکنہ طور پر 26 تاریخ تک بند رہے گی، میٹرو سروس کی مزید بندش کا فیصلہ حالات دیکھ کر کیا جائے گا۔خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 مارچ کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔