اجازت نہیں دی جارہی، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکا جائے گا: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا دو ٹوک اعلان
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اجازت نہیں دی جا رہی، لانگ مارچ کو روکا جائے گا۔ کسی کو فتنہ،فساد پھیلانے اور ریاست کو ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق بریفنگ کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کے نام پر قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، یہ جتھہ وفاق پر حملہ آور ہونے آ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسے تو پی ٹی آئی رہنما بڑے بہادربنے پھرتےہیں لیکن اب یہ سب پشاور میں اکٹھےہو گئے ہیں۔