جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ، معافی مانگتا ہوں، اقتدار کیا چھن گیا، رولا ای پے گیا: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جسٹس (ریٹائرڈ) ناصرہ اقبال کے گھرپر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر معافی مانگتا ہوں، مذمت سلیکٹڈ یا مخصوص لوگوں کے لیے نہیں ہونی چاہیے، کیا نورعالم کے گھرپرچھاپے کی مذمت کی گئی؟ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو بھی گھروں میں گھس کر پکڑا گیا، تشدد کیا گیا، پولیس کانسٹیبل کو شہید کیا گیا لیکن انہوں نے مذمت تک نہیں کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ دعا مانگتے رہے کہ مودی دوبارہ وزیراعظم بن جائے، یاسین ملک کی کشمیر کی آزادی کیلئے لمبی جدوجہد ہے، ہمیں بحیثیت قوم مذمت تک محدود نہیں رہنا چاہیے، کشمیریوں کو ہم سے بہت زیادہ توقعات ہیں، پاکستان اگر صرف مذمت پر اکتفا کرے تو شرمندگی کا باعث ہے۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کسی بھی موقع پر چادراورچہار دیواری کا تقدس پامال نہیں ہونا چاہیے، جب ہم پر بلڈوزر چلائے جارہے تھےتواس وقت کسی کا ضمیرنہیں جاگا، کسی نےنہیں کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی والوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔