انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہونے کے بعد 287 روپے کا ہو گیا
انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہونے کے بعد 287 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 308 روپے پر برقرار ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 109 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 209 پر آ گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 99 پوائنٹس پر بند ہوا تھا