اقوام متحدہ کا روس کے بیلگوروڈ علاقے میں یوکرینی حملے پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ نے روس کے بیلگوروڈ علاقے میں یوکرین کی جانب سے ہونے والے حالیہ حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہاکہ اقوام متحدہ اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے اور تمام فریقین سے زوردیتا ہے کہ وہ مزید کشیدگی سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم واضح طور پر روسی فیڈریشن کے بیلگوروڈ علاقے میں ہونے والے واقعے کو دیکھ رہے ہیں اور یوکرین اور روسی فیڈریشن دونوں میں حکام کی طرف سے دیے گئےبیانات کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک اقوام متحدہ کا تعلق ہے ہم یوکرین یاروس کی جانب سے جاری ہونے والی معلومات یا رپورٹ کی تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاہم ابھی ہم اس بات کی تصدیق کرنے سے قاصر ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا لیکن ہم ایسے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔