ملتان سے تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی، سابق ایم پی اے سلیم لابر نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کر کے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

ملتان کے حلقہ پی پی 212کے ایم پی اے سلیم لابر نے تحریک انصاف کو خیر آباد کہ دیا ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم پی اے تحریک انصاف سلیم لابر کا کہناتھا کہ نو مئی کے پُر تشدد واقعات کے بعد تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا،،، تحریک انصاف کو چھوڑنے کے لئے مجھ پر کسی کا دباؤ نہیں،، سلیم لابر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے نو مئی والے دن کارکنوں کو پُر تشدد کاروائیوں سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی،، سلیم لابر کا مزید کہنا تھا وہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں