اسد عمر کو دو دن تک گرفتار نہ کیا جائے، عدالت کا حکم

اسد عمر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے رہائی ملنے کے بعد2دن تک اسد عمر کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اسد عمر کو فوری طور پر رہا کرنے کا تحریری فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جاری کیا، اسد عمر کے خلاف درج دو ایف آئی آرز میں 2دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ آج اسد عمرکی جانب سےدفعہ144کی خلاف ورزی نہ کرنے کا بیان حلفی دیا گیا تھا، اسد عمر کا بیان حلفی ملنے کے بعد عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔